نئی دہلی،8اگسٹ(ایجنسی) مرکزی وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ نے آسام کے كوكراجھار میں عسکریت پسند حملے کو انٹیلی جنس ایجنسیوں کی ناکامی کے الزامات کو مسترد کرتے ہوئے آج کہا کہ اس میں بیرونی ایجنسیوں کا بھی ہاتھ ہے اور ضرورت پڑنے پر قومی جانچ ایجنسی (این آئی اے) سے اس حملے کی
تحقیقات کرائی جا سکتی ہے۔
مسٹر سنگھ نے لوک سبھا اور راجیہ سبھا میں اس حملے پر اپنے بیان میں اور اس پر ایوان بالا میں ارکان کی طرف سے طلب کی گی وضاحت کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ شمال مشرق میں 50 -60 برسوں سے اس طرح کی سرگرمیاں ہوتی رہی ہیں۔